نيٹو کے سيکریٹری جنرل ژينس اشٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد روس کے ساتھ اسلحے کی دوڑ اور سرد جنگ کی سی کيفيت نہيں چاہتا۔
انہوں نے واشنگٹن ميں امريکی کانگريس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ يورپ ميں امريکی و ديگر ميزائلوں کی تنصيب عمل ميں نہيں آئے گی۔ اشٹولٹن برگ نے اس عسکری اتحاد کے رکن ممالک پر دفاعی بجٹ بڑھانے اور انہيں مقررہ اہداف تک پہنچانے کے ليے زور ديا۔
مغربی دفاعی اتحاد کے ستر برس مکمل ہونے کے موقع پر انہوں نے واضح کيا کہ يہ عسکری اتحاد آج بھی کافی مضبوط ہے۔












