جانور جو ایک دن میں 16 گھنٹے سونے کا عادی

0
1681

آرما ڈیلو نامی چوہے سے مشابہ جانور 24 گھنٹے میں سے 16 سو کر گزار دیتا ہے، اس کی 2 درجن کے قریب اقسام ہیں جو مختلف رنگوں اور جسم کی لمبائی کے حوالے سے ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس جانور کی 21 اقسام ہیں، کسی چوہے جیسا نظر آنے والا یہ جانور خطرے کو محسوس کر کے اپنے آپ کو گیند کی طرح گول انداز میں کیمو فلاج کر لیتا ہے۔

آرما ڈیلو ہسپانوی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی سخت کھال یا بکتربند کے ہیں اور ان میں سے سب چھوٹا گلابی رنگ کا آرماڈیلو ہے جو صرف نو سے 12 سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے۔

یہ اکثر نیند میں رہتے ہیں اور ہر دن 16 گھنٹے سو کر گزارتے ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ جانور فیشن کو ساتھ لے کر چلتے ہیں کیونکہ ان میں سرخ، زرد، سرمئی، سیاہ اور گلابی رنگ کی اقسام ہوتی ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY