ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور دھرنوں کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہے، لاہور آنے اور جانے والی ٹرینیں 6 سے 10 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق احتجاج اور دھرنوں کے باعث شاہدرہ سے شیخوپورہ تک ریلوے ٹریک بند ہونے کے باعث لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی پیسنجر ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں ، جبکہ کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور آنے والی ٹرینوں کو وزیر آباد کے راستے لاہور پہنچایا جارہا ہے۔
لاہور سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی ٹرینوں کو بھی وزیر آباد کے راستہ روانہ کیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ قراقرم، شالیمار اور بزنس ٹرین سمیت دیگر تمام ٹرینیں 6 سے 10 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ریلوے تنصیبات کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY