امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعے کی شام اعلان کیا کہ ’’ڈیموکریٹ اور ریبلیکنز نے ایک سمجھوتا طے کیا ہے جس کے تحت تین ہفتوں کے لیے، 15 فروری تک، کے لیے جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کیا جائے گا‘‘۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’جزوی متاثر ہونے والے 800000 محکمہٴ جات کے ملازمین کو جلد از جلد تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی‘‘۔ اُنھوں نے کہا کہ وہ فوری طور پر ہونے والے اس سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔

وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے، صدر نے کہا کہ ’’دیوار کی تعمیر متنازع معاملہ نہیں ہونا چاہیئے‘‘۔

بقول اُن کے ’’دیوار تعمیر کرنے سے جرائم پیشہ افراد کو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے سے روکا جا سکتا ہے؛ اور ساتھ ہی، منشیات کی اسمگلنگ کو روکا جا سکتا ہے‘‘۔

اُن کے الفاظ میں ’’یہ قرونِ وسطیٰ کی دیوار نہیں ہوگی، بلکہ ایک ’اسمارٹ‘ دیوار ہوگی‘‘۔

صدر نے کہا کہ اُن کے پاس متبادل اقدام کا اختیار موجود تھا، جسے اُنھوں نے استعمال نہیں کیا۔

صدر نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک میں داخل ہونے نیا دیا جاسکتا۔ اُنھوں نے کہا کہ کوئی روک یا دیوار کے نہ ہونے کے باعث غیر قانونی تارکین وطن امریکہ کی جنوبی سرحد سے عشروں سے داخل ہوتے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں منشیات اور انسانی اسمگلنگ جاری رہی ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’ہمارے پاس دیوار تعمیر کرنے کے علاوہ اور کوئی متبادل نہیں، جس معاملے میں کسی طور پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا‘‘۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’’36 دِن تک ہونے والے پرجوش مباحثے اور مکالمے کے بعد، میں یہ دیکھتا ہوں کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلیکنز پارٹی بازی کو ایک طرف رکھنے پر تیار ہیں۔ میں سمجھتا ہوں، امریکی عوام کو اولیت دی گئی ہے۔ دونوں پارٹیوں کے لیے یہ ایک موقع ہے کہ اس شاندار ملک کے فائدے کے لیے مل کر کام کریں‘‘۔

صدر نے کہا کہ اسی دوران دونوں جماعتوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو سرحدی سیکورٹی کا جائزہ لے گی۔

بقول اُن کے ’’ہمیں چمکتے ہوئے سمندری ساحل کے ساتھ 2000 میل طویل پکی دیوار کی ضرورت نہیں۔ ہم نے ایسی کوئی تجویز پیش نہیں کی‘‘۔

SHARE

LEAVE A REPLY