میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے، امریکی رکن کانگریس، کانگریس مین بریڈ شرمین

0
632

امریکی کانگریس کے رکن بریڈ شرمین نے کہا ہے کہ سماجی ویب سائٹس پر لوگ کہہ رہے ہیں وزیر خارجہ بلنکن کو میرا خط عمران خان کی حمایت میں ہے، میرے خط کو عمران خان کی حمایت کے طور پر نہ دیکھا جائے۔

بریڈ شرمین نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے فون پر بتایا کہ وہ امریکا مخالف نہیں ہیں، فون کال کے دوران عمران خان نے کہا وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کرانے کا فیصلہ اسی وقت جاری کیا تھا جب میری اور عمران خان کی بات ہوئی۔

امریکی کانگریس کے رکن نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام امریکا پر عائد کیا تھا اور میں نے ان کے مؤقف پر تنقید کی تھی، مجھے لگتا ہے یہ سچ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے الزام کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، یہ بھی بالکل واضح ہوگیا کہ کانگریس نے اس کے لیے کوئی رقم فراہم نہیں کی۔

بریڈ شرمین نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بھی پاکستان میں انسانی حقوق اور خارجہ پالیسی پر تنقید کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY