پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل لانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی اور پی سی بی کو جاتا ہے۔
اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شاہد آفریدی فائونڈیشن کے لئے ہونے والے ٹی 10 چیرٹی میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں مایہ ناز آل رائونڈر نے کہا کہ ٹی 10 کرکٹ کامستقبل اچھا ہے، اس سے کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام اداروں کے تعاون سے میچ کا انعقاد ہوا، شائقین کرکٹ نےبے حد پیار دیا۔
سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں اسپتال قائم کرنے کیلئے سب سےپہلے شہباز شریف نے فنڈز دئیے، خیبر پختونخوا میں پرویز خٹک اور دیگر صوبوں میں بھی اسپتال قائم کرنے کیلئے وزرا ئے اعلی سپورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کی طرح ٹی 10 کرکٹ کا مستقبل بھی بہتر ہو گا اور جہاں کرکٹ نہیں کھیلی جاتی وہاں اس کو فروغ ملے گا۔











