ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے۔
پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے کا جواب دیں گے، ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔
تاہم پاسدارانِ انقلاب نے امریکی حملے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی درست تعداد نہیں بتائی۔
اس سے قبل امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکی فورسز نے ایران کے جزیرے لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز پر بمباری کی ہے۔
امریکی عہدیدار کے مطابق اتوار کو حملہ اس وقت کیا گیا جب مذکورہ لانچرز آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے میزائل داغنے کی تیاری کر رہے تھے۔













