حکومت پاکستان کا طورخم باڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

0
3889

حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ چھ ماہ میں پاک افغان طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

حکومت کا افغانستان کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان کی چھ ماہ میں طورخم باڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے اقدامات کی ہدایت، بارڈر پر مسلسل آمدورفت سے باہمی تجارت کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں مشیر شہزاد ارباب کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ طورخم بارڈر ہر قسم کی ترسیل کیلئے 8 سے 10 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق چھ ماہ بعد طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا۔ تمام سٹیک ہولڈرز اس حوالے سے اقدامات بروقت یقینی بنائیں۔

شہزاد ارباب نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر بلا تعطل آمدورفت سے جہاں دونوں طرف کے عوام کے مسائل حل ہوں گے، وہیں پاک افغان تعلقات میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY