وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4467 کورونا ٹیسٹ کے نتیجے میں 674 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 490 کا تعلق کراچی سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4467 ٹیسٹ کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 674 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ان 674 کیسز میں سے 490 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں اب تک کُل 117860 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 15590 کیسز سامنے آئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 13 مریض انتقال کر گئے ہیں، انتقال کرنے والوں کی تعداد 268 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے 11518 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 10134 گھروں میں، 832 مراکز میں، 552 اسپتالوں میں ہیں، 119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں سے 32 وینٹیلیٹرز پر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 198 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں اور صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کُل تعداد 3804 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ضلع ایسٹ 123، ضلع ساؤتھ 113، ضلع وسطی 66 میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع کورنگی 59، ضلع ملیر 72، ضلع ویسٹ 57 میں کورونا کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

دیگر اضلاع سے متعلق اعدادو شمار بتاتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 55، سکھر 11، خیرپور اور قمبر شہدادکوٹ میں 6-6 جبکہ سانگھڑ 4، ٹنڈو محمد خان اور جیکب آباد میں 3-3 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسی طرح ، مٹیاری، سجاول اور گھوٹکی میں 2-2 جبکہ جامشورو اور ٹھٹہ میں ایک ایک کیسز ظاہر ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY