وفاقی کابینہ نے خیبرپختوخوا میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، کے پی حکومت نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے وفاق سے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کابینہ سے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری لے لی، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے خیبرپختوخوا میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعد پاک فوج سول انتظامیہ کی مدد کے لیے خیبرپختوخوا میں تعینات ہوگی، کے پی حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوج کی مدد طلب کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY