اقوام متحدہ کا ایک امدادی قافلہ اگلے ہفتے منگل کو الرکبان کی مہاجر بستی کے لیے روانہ ہو جائے گا۔ عالمی ادارے کے ایک نمائندے مارک لوکاک نے بتایا کہ یہ قافلہ سو گاڑیوں اور ڈھائی سو امدادی کارکنوں پر مشتمل ہو گا۔
اردن کی سرحد پر واقع اس مہاجر بستی میں شدید نوعیت کے انسانی بحران کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ لوکاک نے مزید بتایا کہ شامی وزارت دفاع کی جانب سے زبانی اجازت مل گئی ہے جبکہ روس اور امریکا نے بھی حفاظتی ضمانتیں دے دی ہیں۔
الرکبان کی مہاجر بستی میں بیالیس ہزار افراد موجود ہیں اور گزشتہ برس نومبر کے بعد سے وہاں کوئی امدادی سامان نہیں پہنچا۔











