شاہین رضوی ایک کہنہ مشق تخلیقکار ہیں اور برسوں سے شاعری کی مختلف اصناف سخن میں تخلیق کر رہی ہے۔ اس برس انہوں نے مختصر مرثیہ کہنے کا تہییہ کیا ہے جسکے روزانہ دو بند سوئم امام تک عالمی اخبار میں طبع ہونگے۔ ادارہ انکی صحت و سلامتی کے لیئے دعا گو ہے
ادارہ عالمی اخبار
…………………………………
اللہ کے رسول کا کردار ہیں حسین
3
چلتے ہیں اب مدینے سے سلطان کربلا
عباس کا علم ہے کہ اعلان کربلا
عترت نبی کی ساتھ میں مہمان کربلا
ہر فرد قافلے کا تھا عنوان کربلا
ھم شکل مصطفی علی اکبر بھی ساتھ ہیں
اصغر بھی ساتھ زینب مضطر بھی ساتھ ہیں
4
اب ہو گئے روانہ سوئے کربلا حسین
اب حشر تک ہے صبر کا اک سلسلہ حسین
مٹی کو اب بنائیں گے خاک شفا حسین
تجھ پہ کریں گے فخر سبھی انبیا حسین
ہر ایک رُخ سے سید والا ہیں بے مثال
بھیجا خدائے پاک نے اس گھر میں ہر کمال
جاری ہے












