امریکا نے افریقی ملک صومالیہ میں ایک فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم چوبیس مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے جنگجوؤں کا تعلق جہادی تنظیم الشباب سے تھا۔ افریقہ میں امریکی کمانڈ کے مطابق یہ حملہ بدھ کے روز حَرن کے علاقے میں کیا گیا تھا۔

امریکا نے گزشتہ برس الشباب کے خلاف ایسے پچاس فضائی حملے کیے تھے۔ امریکا ایسے حملے زیادہ تر ڈرون طیاروں کے ذریعے کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY