کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کی وزراء کو نئی ہدایات

0
599

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو نئی ہدایات جاری کردیں ۔

عمران خان نےوزراء کو ہدایات دیتے ہوئےکہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال پر عوام کو حقائق بتائیں، ہر وزیر معاشی صورتحال پر پوری طرح بریف ہوکر میڈیا میں جائے۔

انہوں نےکہا کہ وزراء میڈیا پر گھسی پٹی بات نا کریں، حقائق عوام کےسامنے رکھیں۔

وزیر اعظم نے وزراء سے کہا کہ اب آپ حکومت میں ہیں، اپوزیشن میں نہیں، حقائق کے ساتھ بات کریں۔

عمران خان نے کہا کہ پارلیمان میں جو باتیں ہوتی ہیں وہ سیاسی باتیں ہیں انہیں ہونے دیں مگر آپ لوگ اپنا کام کریں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY