سن دوہزار اٹھارہ میں تقریبا چالیس ملین غیرملکی سیاحوں نے ترکی کا دورہ کیا تھا۔ ترک وزارت سیاحت کے مطابق ماضی کے مقابلے میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اکیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مجموعی طور پر ترکی میں آنے والے سیاحوں کی تعداد چھیالیس ملین تھی لیکن ان میں سے چھ ملین وہ ترک شہری تھے، جو بیرون ملک مقیم ہیں۔ گزشتہ برس ترک خزانے کو سیاحت کی مَد میں تقریبا بارہ فیصد اضافے کے ساتھ 29.5 ارب ڈالر حاصل ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY