وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سروسز اسپتال میں نواز شریف کو سلیوٹ کرنے والے ایلیٹ پولیس اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکومت اتنے چھوٹے دل کی نہیں کہ کسی نے سلیوٹ کردیا ہے تو کارروائی کرے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ساہیوال میں قتل افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔












