مصر کی فوجی عدالت نے8 دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کی سفارش کردی۔
عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کی فوجی عدالت نے صدر عبدالفتاح السیسی، سابق سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن نایف پر حملے کا منصوبہ بنانے کے الزام میں زیر حراست 8 ملزمان کی سزائے موت کی توثیق کےلئے مفتی اعظم کو بھیجنے کا حکم دیا اور حتمی فیصلہ سنانے کے لئے 6مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔
ملزمان نےشمالی صوبہ سینا میں ججوں اور اعلی سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کرکے قتل کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔
صدر سیسی اور سابق سعودی ولی عہد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 292افراد کو نامزد کیاتھا۔












