عبدالعلیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل میں نیب کیجانب سے گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے وزیربلدیات علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اورنیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لیا گیا۔
اس سے قبل نیب کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج جس حوالے سے طلب کیا گیا اس پر واپسی پر بات کروں گا۔
واضح رہے پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان کے خلاف بیرون ملک جائیداد، آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے۔
اس سلسلے میں علیم خان آج چوتھی مرتبہ نیب کے سامنے پیش ہوئے، وہ آخری مرتبہ 8 اگست کو نیب کے سامنے پیش ہوئے جس کےبعد انہیں ایک سوالنامہ دیا گیا تھا اورآج طلب کیا گیا تھا۔
عبدالعلیم خان کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔













