برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے جمعرات سات فروری کو ایک بار پھر برسلز پہنچ رہی ہیں۔ ٹریزا مے یورپی یونین کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات میں اپنے بریگزٹ پلان کے لیے رعایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔ یورپی یونین کے رہنما اس بات پر مصر ہیں کہ بریگزٹ معاہدے پر لندن سے اب مزید کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔ فریقین اگر آپس میں کوئی نئے نتیجہ خیز مذاکرات نہ کر پائے، تو خدشہ ہے کہ انتیس مارچ کو برطانیہ کسی باقاعدہ معاہدے کے بغیر ہی یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ لندن اور برسلز کے مابین موجودہ بریگزٹ معاہدہ بیس ماہ تک بات چیت کے بعد گزشتہ دسمبر میں طے پایا تھا تاہم برطانوی پارلیمان نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY