وفاقی بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) متعدد مالیاتی و انتظامی اقدامات کے باوجود نئے مالی سال کے دوسرے ماہ اگست میں ریوینیو اکٹھا کرنے کے ہدف سے 50 ارب روپے پیچھے رہ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ یہ ایف بی آر اپنے ریوینیو اہداف سے 14 ارب روپے پیچھے تھا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ایف بی آر 302 ارب روپے اکٹھا کرپایا جو حکوت کی امیدوں سے کافی پیچھے تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایف بی آر چیئرمین کو مئی کے مہینے میں اس لیے برطرف کردیا تھا کیونکہ ریوینیو وصولی شارٹ فال کی جانب جارہی تھی۔

ساڑھے 55 کھرب روپے کا ریوینیو جمع کرنے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے وزیر اعظم نے 10 مئی کو شبر زیدی کو نجی شعبے سے بلاکر ایف بی آر کا چیئرمین تعینات کیا تھا۔

کسٹمز وصولی ہدف سے 13 ارب روپے پیچھے رہی، اس شعبے میں 52 ارب روپے اگست کے مہینے میں اکٹھا کیے گئے جبکہ اس کا ہدف 65 ارب روپے تھا، اس کے بدلے گزشتہ ماہ اس میں 9 ارب کا شارٹ فال ریکارڈ کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY