عراقی سکیورٹی فورسز نے عراقی شہر موصل کے قریبی علاقے حمام العلیل دو اجتماعی قبریں دریافت کرلیں ہیں۔ اجتماعی قبروں میں تقریبا 250لاشوں کی موجودگی کا انکشاف ہوہے۔
عراقی شہر موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فورسز کا اتحادی افواج کے ساتھ آپریشن جاری ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل کے قریبی علاقے حمام العلیل میں دو اجتماعی دریافت کی ہیں۔
داعش نے ایک کنویں کو اجتماعی قبر کے طور پر استعمال کیا۔ اس کنوئیں میں تقریبا 200لاشوں کی موجودگی کا کہا جارہا ہے۔ دوسری قبر میں تقریبا45 لاشیں مدفون ہیں۔ عراقی فورسز نے حمام العلیل کا قبضہ داعش سے 10دن قبل چھڑایا تھا












