افغان صوبے قندھار میں طالبان کے حملے میں 19 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 11 پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کے 8 ملازم شامل ہیں۔افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں پچیس طالبان حملہ آور بھی مارے گئے۔

افغانستان کے صوبے بلخ میں سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات کارروائی کی جس میں طالبان ضلعی سربراہوں اور اہم کمانڈروں سمیت پینتالیس طالبان ہلاک ہوئے۔

صوبہ قندھار میں طالبان کے حملے میں الیکشن کمیشن کے آٹھ ملازمین سمیت گیارہ افراد ہلاک اور ستائیس زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں سترہ طالبان بھی مارے گئے۔

قندھار پولیس چیف کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے رات گئے ضلع معروف کے کمپاؤنڈ پر حملہ کیا، حملے میں چار خودکش بمباروں نے بارود سے بھری ہوئی گاڑیوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔

کمپاؤنڈ میں الیکشن کمیشن کے ملازمین ووٹرز رجسٹریشن کے لیے موجود تھے، ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں، افغان صدر اشرف غنی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی اور ناقابل معافی قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY