شام کے شہر حلب کے مشرقی حصوں میں حکومتی فضائی حملوں اور گولہ باری کے نتیجے میں پچیس شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
شامی مسلح تنازعے پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بمباری میں باغیوں کے زیرِ تسلط علاقوں کے قرب میں واقع کم از کم چھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ سیرئین آبزرویٹری کے مطابق وسطی حلب میں منگل پندرہ نومبر سے حکومتی کارروائی کے آغاز کے بعد سے اب تک کم و بیش 65 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ حلب سن دو ہزار بارہ سے دو حصوں میں بٹ چکا ہے جس میں حکومت کے زیرِ کنٹرول مغربی حصہ ہے جبکہ باغی حلب کے مشرقی حصے پر قابض ہیں۔













