امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پندرہ فروری کو برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی سے ملاقات کی ہے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک روز قبل جمعرات چودہ فروری کو امریکی نائب صدر مائیک پینس نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقدہ ایک کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے امریکا کے روایتی یورپی اتحادیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ایران پر امریکی پابندیوں کو متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں۔ موگرینی نے اس تناظر میں پومپیو کے ساتھ ملاقات کے بعد رپورٹرز کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا۔











