يورپی يونين نے کہا ہے کہ اگر امريکا کی جانب سے يورپی کاروں پر اضافی ڈيوٹی عائد کی گئی، تو اس کا فوری جواب ديا جائے گا۔
يہ بات يورپی کميشن کے ترجمان نے پير اٹھارہ فروری کو کہی۔ برسلز کی جانب سے يہ موقف اس پيش رفت کے بعد اختيار کيا گيا، جس ميں امريکی صدر کو اب يہ اختيار حاصل ہے کہ وہ آئندہ نوے ايام ميں يورپی کاروں پر اضافی ڈيوٹی عائد کر سکتے ہيں۔
امريکا پہلے بھی يورپ سے اسٹيل اور المونيم کی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر چکا ہے۔












