بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز پلوامہ کے علاقے میں ان تازہ جھڑپوں میں چار فوجی، ایک پولیس اہلکار، ایک عام شہری اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔
ان تازہ جھڑپوں میں بھارتی فوج کا ایک بریگیڈیئر، ایک لیفٹینٹ کرنل اور ایک ڈپٹی انسپیکٹر جنرل زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز عسکریت پسندوں اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں کئی گھنٹے تک جاری رہیں۔ گزشتہ ہفتے پلوامہ میں ہوئے ایک دہشت گردانہ حملے میں چالیس سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد کشمیر میں شدید تناؤ ہے












