ٹرمپ مخالف مظاہروں کی حمایت پر بھارتی امریکی سیاستدان خاتون کو دھمکیوں کا سامنا ہے، کشاما ساونت سے امریکا چھوڑنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

کشاما ساونت 2013ء میں سئیٹل کونسل کی ممبر منتخب ہوئیں اور وہ سو سال میں شہر کی کونسل سیٹ جیتنے والی پہلی سوشلسٹ رکن ہیں۔

انہوں نے اپنے حامیوں سے ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے موقع پر مظاہروں میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ساونت کے پیغام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہیں دھمکیوں پر مبنی سیکڑوں پیغامات موصول ہورہے ہیں جن میں ان کے خلاف نفرت آمیز زبان استعمال کی جارہی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY