مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے تین کشمیریوں کو شہید کردیا جبکہ چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق اور سید علی گیلانی نے زور دیاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کے حل کیلئے پاکستان سے مذاکرات کرے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے حریت رکن حاکم الرحمان سلطانی کو ضلع سوپور میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ فوج نے بومائی کے علاقے میں حریت رکن پر قریب سے فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد میں گھر گھر آپریشن کے دوران ایک کشمیری بلال احمد بٹ کو فائرنگ کرکے شہیدکردیا۔ بٹ کا قصور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف مزاحمت کرنا تھا۔ بھارتی فوج نے تیسرے کشمیری نوجوان آصف نذیر ڈار کو حضرت بل کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا۔حریت کانفرنس کے چیئرمین میراعظ عمرفاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا خطے کے امن کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات لازمی ہیں۔ امید ہے کہ مودی حکومت عمران خان سرکار سے مذاکرات کرکے کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرے گی۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر عالمی فورموں پر اٹھانے کے پاکستانی عمل کی تعریف کی اور کہاکہ تمام کشمری اسلام آباد کے مشکورہیں۔ بھارتی فوج نے حریت رہنما مختار علی وازا سمیت چھ کارکنوں کو گرفتار کر کے ان کو جیل منتقل کر دیا۔

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY