روسی حکومت کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ملکی صدر ولادیمیر پوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے درمیان ملاقات اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے روز ہو گی۔
قبل ازیں یہ ملاقات رواں ہفتے کے دوران جمعرات اکیس فروری کو طے تھی لیکن چند وجوہات کی بنیاد پر اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ روسی حکومت کے ترجمان کے مطابق پوٹن اور نیتن یاہو کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور خانہ جنگی کے شکار ملک شام کی صورت حال پر غور و خوص کیا جائے گا۔











