اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس کے دوران منجمد کیے گئے حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے حامد سعید کاظمی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست گزار نے عدالت کو بتایاکہ حج کرپشن کیس میں بریت کے باوجود منجمد بینک اکاؤنٹس بحال نہیں کیے جا رہے، عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حامد سعید کاظمی کے اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم دے دیا۔

حامد سعید کاظمی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے اپنے فیصلے میں اکاؤنٹس منجمد کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY