مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کاکہنا ہے کہ قوم آج بھی نیب کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے گزارش کروں گا وہ 2018 کے الیکشن میں نیب کے کردار کو شفاف بنانے میں کامیاب نہ ہوئے تو یہ المیہ ہوگا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات کے حوالے سے نیب کا کردار سب پر واضع ہے ۔سندھ میں زرداری صاحب اینٹ سے اینٹ بجانے چلے تھے اب نیب کی مہربانی سے اینٹ سے اینٹ جوڑ رہے ہیں۔

رانا ثنا کا کہنا تھا کہ سندھ میں کئی وزرا کے خلاف کرپشن کے کیسز ختم کر دیئے گئے ہیں اور اربوں روپے کرپشن کے کیسزکو داخل دفتر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی پی رہنما پیر مظہر الحق کیخلاف اساتذہ بھرتی کروانے کا کیس تھا، انہیں بھی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔مظفرٹپی کو بھی شفاف اور دیانتدار قرار دے دیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فریال تالپور پر بھی کسی سے کچھ لینے کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔اگریہ اطلاعات درست ہیں تونیب کووضاحت کرنی چاہیے۔یہ سب کے بری ہونے کا موسم ہے، عمران خان ان کے سرغنہ ہیں وہ تو بری ہوں گے۔

عمران خان کے بیان پررانا ثنانے درعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوازشریف کوفوج سیاست میں لے کر آئی تھی تو خان صاحب بتائیں آج فوج کس کولے کر آ رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY