میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی کابینہ آج منگل کے روز برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کی طے شدہ تاریخ آگے بڑھانے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے اس امکان پر غور کر رہی ہیں تاکہ بدنظمی پر مبنی بریگزٹ سے بچا جا سکے۔ دوسری طرف برطانوی لیبر پارٹی نے بریگزٹ کے معاملے پر ایک اور ریفرنڈم کرانے کے مطالبات کی حمایت کر دی ہے۔ اب تک کے طے شدہ شیڈول کے مطابق برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سے الگ ہو جانا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY