ٹرمپ اور اُن کی سربراہی ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی

0
629

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن کے درمیان دو روزہ ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی ہے۔ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے معاملے پر جلد بازی سے کام لینا نہیں چاہتے۔

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئے میں ہونے والی اس سربراہی ملاقات کے موقع پر ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے میں جلد بازی کی بجائے یہ بات زیادہ اہم ہے کہ درست معاہدہ کیا جائے۔ وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ملاقات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئی ہے تاہم دونوں رہنماؤں کی ٹیمیں مستقبل میں اس معاملے پر بات چیت جاری رکھیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY