بھارتی جارحیت کےخلاف پارلیمنٹ میں قرارداد متفقہ طورپرمنظور کر لی گئی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرخارجہ کوبلانے پرپاکستان احتجاجاً او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہیں کررہا،کشمیریوں کی گرفتاری اور ان پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان حریت قیادت کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کرتا ہے،بھارت فوری طور پر مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے،ایوان او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ کو مدعو کرنے پر مایوسی کا اظہارکرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق ایوان مقبوضہ کشمیر میں حریت قیادت کی نظر بندی اور کشمیری عوام پر مظالم کی مذمت کرتا ہے، ایوان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کرتا ہے۔ایوان اقوام متحدہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کرے۔













