وزیر اعلی بلوچستان جام کما ل کاکہنا ہےکہ جنوبی بلوچستان میں 8 سے 10 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، بارشوں اور برف باری سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

جام کمال نے شدید برفباری سے متاثرہ قلعہ عبداللہ اور نواحی علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔

وزیر اعلی نے کہا کہ بارشوں اور برف باری سے زیارت،کان میترزئی، قلات، لسبیلہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، تربت سمیت دیگر علاقے متاثر ہوئے، شدید بارشوں سے کوئٹہ کی ہنہ جھیل بھی بھرنا شروع ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہےجبکہ شاہراہوں کی بحال کے لئے بھاری مشینری کام کررہی ہے، صوبے کی تمام شاہراہوں کو کھلوادیا گیا ہے۔

وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ بارشوں سے طویل عرصے سے صوبے میں جاری خشک سالی میں کمی آئی،صوبے کےمتعدد ڈیمز پانی سےبھرگئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں بارشوں اور برف باری نے تباہی مچادی ہے،وزیر اعظم اور آرمی چیف سے بارشوں کے حوالے سے بات کی انہوں نے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY