وزیراعظم عمران خان سے برطانوی ہم منصب تھریسامے کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں عمران خان نے تھریسامے کو پلوامہ واقعے کے بعد سے جاری پیشرفت سے آگاہ کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کے پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY