ہماری شاعرہ واپس کرو۔۔آشر محمود

0
952

چوبرجی چوک میں ایک شاعرہ جھونپڑی میں اپنی زندگی کے دن بسر کررہی تھی پھر ایک دن ہمارئے چند صحافیوں کی رحمی حس بھڑکی اور انھوں نے اس خاتون کی مدد کے لئیے فیس بک پہ اور اخبارات میں خبریں چلانا شروع کیں اور ان خبروں کو پڑھ کر حکومت کے ایک وزیر علیم خان نے اسکی مدد کا وعدہ کیا اور اسے چوبرجی سے اٹھا کر پاگل خانے پہنچا دیا اور اب یہ شاعرہ اس پاگل خانے میں ماہی بے آب کی طرح تڑپ تڑپ کرمررہی ہے

وہ ہر آنے جانے والے سے مدد کے طلب گار ہے میری آپ تمام پڑھنے والوں سے التماس ہے اپنے پیارئے نبی محمد صلی الللہ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے اس خاتون کو وہاں سے آزاد کروائیں اور وہ صحافی جو اس کی مدد کے لئیے نکلے تھے اور راستہ میں اسے چھوڑ کر الگ ہوگے ان سے گزارش ہے فقط نمبر بازی کے لئیے مدد کرنا الللہ اور اس کے رسول کو بھی پسند نہیں ہے۰
آشر محمود

SHARE

LEAVE A REPLY