وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چو ہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے نواز شریف کو بہتر علاج کی سہولتیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو بدائیت کی ہے کہ نوازشریف کو علاج کی بہترین سہولتیں دی جائیں، وہ جس ڈاکٹر یا ہسپتال سے علاج چاہتے ہیں انھیں وہاں منتقل کیا جائے اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف جس ڈاکٹر یا اسپتال سے علاج کرانا چاہتے ہیں انہیں وہاں منتقل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔











