بلاول نے اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی

0
1165

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا دین، ہمارا کلچر ہمیں بیمار کی عیادت کرنےحکم دیتا ہے، اور انہوں نے میاں نواز شریف سے ملاقات کی ، اُن کے لیے تاریخی دن ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ میاں صاحب کی صحت پوچھنے کے لیے کوٹ لکھپت پہنچے تھے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، آصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے کارکن بھی کوٹ لکھپت جیل میں سیاسی قیدی بنے تھے اور اب 2019 میں بھی ایک سابق وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے وہ باہر تھےجبکہ میاں صاحب کی طبیعت کی خرابی کا انہیں اس وقت پتا چلا جب گزشتہ دنوں میاں صاحب کی بیٹی مریم نواز کی طرف سے ان کی صحت پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہسیاسی اختلافات ہوتے ہیں لیکن ہمارا دین، ہمارا کلچر ہمیں بیمار کی عیادت کرنےحکم دیتا ہے، اور آج اُن کے لیے تاریخی دن ہے۔

اس کے علاوہ بلاول نے کہا کہ کوئی بھی قیدی بیمار ہو لیکن اُسے علاج کے لیے بہترین سہولتیں دینی چاہئیں۔ میں نواز شریف کی صحت کےلیے دعا گو ہوں۔

واضح رہےکہ چیئرمین پی پی پی نے نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے ہفتے کے دن محکمہ داخلہ کو درخواست دی تھی، اجازت ملنے کی صورت میں قمر زمان کائرہ، جمیل سومرو اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کے نام بلاول کے ساتھ ملاقاتیوں میں شامل تھے۔

تاہم بعد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مزید دو رہنماؤں کو ملاقاتیوں میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی جسے پنجاب حکومت نے منظور کرلیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY