پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل کی ٹرافی جیت لی انکی اس جیت میں احمد شہزاد کی نصف سنچری نے اہم کردار ادا کیا
کوئٹہ نے یہ اعزاز پہلی بار جیتا ہے
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ زلمی کے بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور اچھا ٹوٹل بنانے میں ناکام رہے۔
پاکستان سپر لیگ فور کے فائنل میں 139 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے بازوں کی بلے بازی نے یہ ھدف حاصل کر کے پی ایس فور کا اعزاز جیت لیا













