ہالينڈ کے شہر اُتريخت ميں پیر کے روز فائرنگ کے ہلاکت خیز واقعے کے پیچھے دہشت گردی کے اشارے سامنے آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس حوالے سے انہیں اس کار سے ایک مشتبہ خط بھی ملا ہے، جو ملزم کی طرف سے فرار کے لیے استعمال کی جانا تھی۔
حکام کے مطابق اس شوٹنگ ميں تين افراد ہلاک اور پانچ ديگر زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں اب تک تين افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم ایک سينتيس سالہ ترکی شہری ہے۔ قبل ازیں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ اس ملزم نے یہ فائرنگ ممکنہ طور پر ایک جذباتی جھگڑے کی وجہ سے کی تھی۔












