وزیراعلیٰ سندھ کے مشیرمرتضیٰ وہاب نے اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنائے جانے کو معنی خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے اپنی زندگی میں اعجاز شاہ سے جان کا خطرہ ظاہر کیا تھا۔

ایک بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مشکوک کردار کے افراد وفاقی کابینہ میں شامل کئے جا رہے ہیں، اعجاز شاہ مشرف کے آمرانہ دور کی باقیات ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست ہے جہاں اعجاز شاہ جیسے لوگ وزیر بن جاتے ہیں، پیپلز پارٹی کیلئے اعجاز شاہ دراصل ’’ انتقام شاہ‘‘ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید بی بی کے قتل پر انصاف نہ ملا مگر مشکوک کردار کے افراد وزیر بن گئے

SHARE

LEAVE A REPLY