آسٹریلوی پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پر تشدد دکھانے والے اداروں کے نگران اہلکاروں کو سزائے قید سنائی جا سکے گی۔

آسٹریلوی اٹارنی جنرل کے مطابق اب کوئی بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ گھناؤنے افعال کی تشہیر کا ذریعہ نہیں بن سکے گی۔ پارلیمنٹ میں اس قانون کے مسودے کو قدامت پسند اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے متعارف کرایا گیا تھا۔

یہ قانونی بِل پندرہ مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مساجد پر کیے جانے والے حملے کی لائیو اسٹریمنگ کے تناظر میں پیش کیا گیا۔ ناقدین کا خیال ہے کہ اس قانون کی منظوری سے آسٹریليا ميں سوشل میڈیا کے شعبے ميں سرمایہ کاری میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY