افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں بارودی مواد کے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 5زخمی ہو گئے۔

افغان صوبائی پولیس کے ترجمان کے مطابق جلال آباد میں آج صبح دھماکا کیا گیا، اس دھماکے میں استعمال ہونے والا بارودی مواد فوج کی گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،کسی بھی گروپ نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی جلال آباد میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY