جرمن چانسلر انگیلا میرکل برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے سے ملاقات کریں گی۔ یہ ملاقات یورپی یونین کی سمٹ سے قبل ہو رہی ہے اور اس میں بریگزٹ کی تازہ ترین صورت حال کو زیربحث لایا جائے گا۔

یورپی کونسل کی سمٹ بدھ دس اپریل کو ہو گی۔ برطانوی وزیراعظم بریگزٹ میں تیس جون تک توسیع کی درخواست کر چکی ہیں۔ جرمن حکومت کے ترجمان کے مطابق یونین سے برطانوی اخراج کے حوالےسے برطانوی وزیراعظم کی درخواست پر حتمی فیصلہ یورپی یونین کی رکن ستائیس ریاستوں نے کرنا ہے۔ برطانوی وزیراعظم انگیلا میرکل سے ملاقات کے بعد کل فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے ملنے پیرس جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY