اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملکی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کا ایک قریبی ساتھی ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ہو گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف حال ہی میں بدعنوانی کے دو نئے الزامات کے تحت تفتیش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسرائیل میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ اس نئی پیش رفت کے بعد قبل از وقت انتخابات یا پھر بینجمن نیتن یاہو کے مستعفی ہونے کا اعلان سامنے آ سکتا ہے۔
پولیس نے ابھی اس حوالے سے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے












