مہوش حیات’’وزیراعظم‘‘بن گئیں؟

0
735

اداکارہ مہوش حیات سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گی۔ محترمہ کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے اداکارہ کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھاکہ مجھے بے نظیر بھٹو سے محبت ہے تاہم فلم میں ان کا کردار اداکرنا ایک مشکل کام ہے۔ اس فلم کی کہانی انتہائی متاثر کن ہے، بے نظیر بھٹو کی محنت، جدوجہد اور زندگی کے کٹھن مراحل دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کتابوں میں تو بہت کچھ لکھ دیا جاتا ہے لیکن فلم ایسی شخصیات کو جاننے کا آسان ذریعہ ہوتا ہے۔ بے نظیر بھٹو کے کردار کو بہتر انداز میں نبھانے کیلئے چند کتابوں کا مطالعہ کر رہی ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY