اقوام متحدہ کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ میانمار روہنگیا مسلمانوں کی ’’نسل کشی‘‘ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کی مہاجرین سے متعلق ایجنسی یو این ایچ سی آر کے بنگلہ دیشی علاقے کے سربراہ جان میککِسک نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ میانمار کے فوجی ’’مردوں کو قتل کر رہے ہیں، ان پر فائرنگ کر رہے ہیں، بچوں کو ذبح کر رہے ہیں، خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھروں کو جلا رہے ہیں۔
وہ روہنگیا کو مجبور کر رہے ہیں کہ وہ دریا پار کر کے بنگلہ دیشی علاقے میں چلے جائیں۔‘‘ اقوام متحدہ کے اس اعلیٰ اہلکار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب میانمار سے 30 سے زائد روہنگیا اپنا گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔













