اسلام آباد میں ڈینگی سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سیزن میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی سے مزید 103 افراد متاثر ہوئے، متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3ہزار 724 تک پہنچ گئی۔ دیہی علاقوں میں 60 جبکہ شہری علاقوں سے 43 مریض سامنے آئے۔












