میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت جماعت اسلامی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب اس شہر میں منافقت نہیں چلنے دوں گا اور ان کو سخت الفاظ میں جواب دوں گا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگفو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا حلیم عادل شیخ کہہ رہے تھے کہ حب کینال بہہ گئی ہے، پانی کے دباؤ کے باعث حب کینال کا 20 میٹر کا حصہ متاثر ہوا جس کی 48 گھنٹوں کے اندر مرمت کر دی گئی، حب کینال سے پانی کی سپلائی گزشتہ روز ہی بحال کر دی گئی تھی۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا سیاسی اختلاف پر غلط بیانی کی جاتی ہے جس سے شہر کا تاثر خراب ہوتا ہے، سیاست ضرور کریں لیکن اس طرح لوگوں کو گمراہ نہ کریں، شہر میں تاثر دیا جاتا ہےکہ کام نہیں ہوتا، ہم نے فیصلہ کیا ہےکہ کام بھی کریں گے اور دکھائیں گے بھی۔












